رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ایران جنگ سے امریکی میزائل ذخائر پر دباؤ، تھاڈ اور پیٹریاٹ 2030 تک کم رہنے کا خدشہ

ایران جنگ سے امریکی میزائل ذخائر پر دباؤ، تھاڈ اور پیٹریاٹ 2030 تک کم رہنے کا خدشہ
فائل فوٹو: تھاڈ میزائل دفاعی نظام — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

واشنگٹن: ایران جنگ کے باعث امریکی میزائل دفاعی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تھاڈ اور پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخائر 2030 تک بھی انتہائی کم سطح پر رہیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے تقریباً دو ماہ قبل سابق امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج نے بھی امریکی انتظامیہ کو دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں ممکنہ قلت سے خبردار کیا تھا۔

ذخائر کی تفصیل

سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکا کے پاس 2026 کے آغاز میں تقریباً 2,300 پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز موجود تھے، جن میں سے ایران جنگ کے دوران اندازاً 1,050 سے 1,430 تک استعمال کیے جا چکے ہیں۔

جنگ سے قبل امریکا کے پاس تقریباً 355 تھاڈ انٹرسیپٹرز تھے، جن میں سے 190 سے 290 تک استعمال ہونے کی اطلاع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذخائر میں کمی کی وجوہات میں ایران جنگ کے علاوہ یوکرین اور اسرائیل کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اس صورتِ حال کے باعث امریکی فوج کے لیے جدید میزائل دفاعی نظام کے ذخائر کو دوبارہ مطلوبہ سطح پر لانا ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق جنرل رینڈی جارج کی جانب سے دفاعی ذخائر سے متعلق پیش کردہ جائزہ پینٹاگون کے مالی سال 2027 کے گلوبل فورس مینجمنٹ پلان میں بھی شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران جنگ شروع ہونے کے بعد جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

دوسری جانب پینٹاگون نے امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں قلت سے متعلق دعووں کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کارروائی کے لیے درکار ہتھیار موجود ہیں۔

موضوعات:
اشتہار