رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

رجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

رجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
فائل فوٹو: یوٹیوبر رجب بٹ — تصویر: بشکریہ pakistantoday.com.pk

لاہور: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو جاری کر کے معافی مانگی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی، انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اس صورتحال میں رجب بٹ نے پرانے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مسٹر پتلو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، لیکن انہوں نے ماضی میں اچھا وقت ساتھ گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔ جبکہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔

اشتہار