رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہ

سر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہ
فائل فوٹو: علی ڈار کا سر تال میوزک اکیڈمی کا دورہ — تصویر: بشکریہ thecurrent.pk

لاہور: سر تال میوزک اکیڈمی ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں بچوں کی قوالی اور موسیقی کی ویڈیوز نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

نارویجن آرٹسٹ ولیم گیمبورگ کی اکیڈمی میں موجودگی اور بچوں کے ساتھ موسیقی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔

حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ سر تال میوزک اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے باصلاحیت بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور ان کی موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔

علی ڈار نے سوشل میڈیا پر دورے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابراہیم نے سر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کے ساتھ نہایت خوبصورت اور خوشگوار وقت گزارا۔ “یہ ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو ہے لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکیڈمی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں ابھی دنیا کے سامنے آنا باقی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے موسیقی کی خوبصورتی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ “صلاحیتیں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن دھن ایک ہے اور خوشیاں بے شمار ہیں۔”

اشتہار