رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

بارانی زرعی یونیورسٹی میں خزاں 2026 کے دوران 4500 سے زائد نئے داخلے، نیا ریکارڈ

بارانی زرعی یونیورسٹی میں خزاں 2026 کے دوران 4500 سے زائد نئے داخلے، نیا ریکارڈ
فائل فوٹو: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

راولپنڈی: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں جامعہ نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سمسٹر خزاں 2026 میں 4500 سے زائد نئے طلبہ نے داخلہ لیا۔ سال 2025 کے 4,100 داخلوں کے مقابلے میں رواں سال تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا، جس پر وائس چانسلر نے فیکلٹی، انتظامی افسران اور داخلہ ٹیموں کو مبارکباد دی۔

چار سالہ تقابلی اعداد و شمار

یونیورسٹی کے چار سالہ داخلوں کے تقابلی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ سال 2024 کے مقابلے میں داخلوں کی شرح میں 65.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

خزاں 2023 میں 3,000 جبکہ 2024 میں 2,600 طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔ سال 2025 میں 57.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,100 داخلے مکمل ہوئے تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا کہ داخلوں میں ریکارڈ اضافہ تعلیمی معیار پر عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ روایتی زراعت کے ساتھ آئی ٹی، انجینئرنگ اور مینجمنٹ سائنسز میں بھی طلبہ کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

ترجمان ڈاکٹر ندیم احمد ملک کے مطابق طلبہ کا بارانی یونیورسٹی کا انتخاب ادارے کی اعلیٰ ساکھ اور جدید لیبز پر اعتماد ہے۔

اشتہار