رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

جنرل سید عامر رضا: سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

جنرل سید عامر رضا: سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کیڈٹس سے خطاب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کے کندھوں پر ملک کی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس لیے انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں درپیش چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیانت داری، بہادری اور جرات قیادت کے بنیادی اصول ہیں۔

انہوں نے خواتین کیڈٹس کی شرکت کو باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ بہادر جوان ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

علاقائی صورت حال اور عالمی امور

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ خطے کی حالیہ کشیدہ صورت حال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا، جبکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو دنیا بھر نے دیکھا۔

انہوں نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔

موضوعات:
اشتہار