سپین میں دو ٹرینوں کا تصادم، ہلاکتیں 60 سے متجاوز، درجنوں زخمی تشویشناک

میڈرڈ: سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے جنوب میں اوردا کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق رینفے کی ٹرین پٹری پر کھڑی ایریو کی ٹرین سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ہسپانوی وزیرِ ٹرانسپورٹ آسکر پوینتے نے حادثے کو ’واقعی ناقابلِ یقین‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث ابتدا میں چھ ٹرینیں روک دی گئی تھیں، جن میں حادثے کا شکار ہونے والی دونوں ٹرینیں بھی شامل تھیں۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ خرابی کے بعد کنٹرول سینٹر نے معاملات سنبھالے اور بعد میں ٹرینوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران رفتار پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی۔
پوینتے کے مطابق ٹرینیں دوبارہ چلانے کا فیصلہ ’ناقابلِ فہم حالات میں‘ کیا گیا، اور اسی کے نتیجے میں رینفے کی ٹرین آگے کھڑی ایریو کی ٹرین سے ٹکرا گئی۔











