رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصول

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصول
فائل فوٹو: جوہانسبرگ کا وانڈررز اسٹیڈیم، پاک بھارت میچ کا مقام — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

دبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے پاک بھارت گروپ میچ کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے شائقین کی جانب سے ریکارڈ دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، جس کے لیے تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹوں کے لیے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، فائنل 21 نومبر 2027 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹوں کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ٹکٹوں کے حصول کے لیے درخواستوں کا مرحلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں 2023 کے ورلڈ کپ فائنل کی ٹیمیں آسٹریلیا اور بھارت ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2022 کے ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی، جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلادیش، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہوں گی۔

موضوعات:
اشتہار