پاک سری لنکا ون ڈے: سی پی او راولپنڈی کا اسٹیڈیم کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی: سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ میچ ٹرائی نیشن سیریز کا حصہ ہے۔ سی پی او نے پوائنٹ وائز تمام سکیورٹی ڈیوٹیاں چیک کیں اور افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور دیگر افسران نے انہیں سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
انتظامات کی تفصیل
سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے تقریباً 6000 افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔
سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اسکواڈز اور ڈولفن اسکواڈز اسٹیڈیم کے اطراف اور گرد و نواح میں گشت کر رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مؤثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں اور میچ کے لیے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔











