رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

لاہور: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز کے علاقے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔

ہاسٹل نمبر 1 سے ملحقہ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹ افیئرز، اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، اقامتی آفیسر دوئم پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد خان، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر خان، ڈائریکٹر شعبہ امورِ طلبہ پروفیسر ڈاکٹر شاہزیب خان، شجر دوست خضر ولی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

وائس چانسلر کا خطاب

پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے سرسبز اقدامات کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق یونیورسٹی کا سرسبز و شاداب اور خوشگوار ماحول موسمی ہجرت کے دوران پرندوں کی سینکڑوں اقسام کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ شجرکاری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے مؤثر ترین اقدامات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے صحت مند اور پائیدار ماحول کے قیام کے لیے سبزہ زاروں کے تحفظ اور ان میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اشتہار