رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

یومِ سیاہ کشمیر: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

یومِ سیاہ کشمیر: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
فائل فوٹو: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل کے لیے موثر کردار ادا کریں۔

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا قیام جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔ یومِ سیاہ کشمیر آج 27 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔

صدر مملکت کا پیغام

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج سرینگر میں اتریں، جس کے بعد جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک طویل اور دردناک باب کا آغاز ہوا۔ یہ دن کشمیری عوام کی دیرینہ امنگوں اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد کے حوالے سے پاکستان کی بھرپور تائید کا اعادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام تشدد، جبر اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ بنیادی آزادیوں پر مسلسل پابندیاں، فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ، گرفتاریاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس باعثِ تشویش ہیں۔

صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر جموں و کشمیر کی آئینی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن 79 برس قبل بھارتی افواج کے سری نگر میں داخلے سے شروع ہونے والے المناک باب کی یاد دلاتا ہے۔ اس روز سے اب تک جموں و کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم شدہ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی طویل قید باعثِ تشویش ہے۔ بھارت کشمیری عوام کے جائز سیاسی اظہار کو دبانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبر و استبداد کے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کی عوام بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہیں اور ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ کشمیری عوام کو پائیدار امن، وقار اور سلامتی پر مبنی مستقبل نصیب ہو۔

اشتہار