رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، جاں بحق شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو سلام: شہباز شریف

دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، جاں بحق شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو سلام: شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےدہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی بنی نوع انسان کو درپیش سب سے سنگین مسئلہ ہے،دہشت گردی کے واقعات میں تمام جاں بحق افراد، شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی صرف قیمتی جانوں تک محدود نہیں بلکہ ہم نے اس کی خاطر خواہ معاشی اور سماجی قیمت بھی ادا کی ہے،دہشت گردی نے ہمارے شہریوں کی معاشی آسودگی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مسائل سے دوچار کیا ہے،عالمی برادری کی طرف سے دہشت گردی کی بلا مشروط مذمت اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے موثر باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور اظہار عقیدت کے عالمی دن پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں مختص دن پر تمام متاثرین سے بھر پور انداز میں پر خلوص اظہار یکجہتی اور خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بنی نوع انسان کو درپیش سب سے سنگین مسئلہ ہے، انسانیت سے عاری عوامل ہی معصوم انسانوں کی جانوں سے اپنے مذموم مقاصد کے لیے کھیل سکتے ہیں، دہشت گردی کے متاثرین میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور عمر بھر کے لئے زخمی ہو جانے والے افراد بھی ہمارے جذبہ ہمدردی کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے متاثرین میں سے ہے، نہ صرف ہماری نڈر افواج نے اس ناسور کے خلاف جنگ میں اپنی بیش قیمت جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے بلکہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوانوں اور افسران اور ہمارے معصوم شہریوں نے بھی جانیں قربان کی ہیں، ہم دہشت گردی کے واقعات میں تمام جاں بحق افراد، شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی صرف قیمتی جانوں تک محدود نہیں بلکہ ہم نے اس کی خاطر خواہ معاشی اور سماجی قیمت بھی ادا کی ہے، دہشت گردی نے ہمارے شہریوں کی معاشی آسودگی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مسائل سے دوچار کیا ہے، اپنے بھرپور قومی عزم کے ساتھ پاکستان اس برائی کے مکمل خاتمے تک اس جدو جہد کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں کوئی قوم ، تہذیب، مذہب و عقیدہ، دہشت گردی کی ترغیب نہیں دیتا، دہشت گردی کی کارروائیاں بیمار ذہن کی عکاس ہیں اور غیر انسانی نظریہ کی مظہر ہیں، عالمی برادری کی دہشت گردی کی بلا مشروط مذمت اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے موثر باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی جسمانی،نفسیاتی اور سماجی بحالی بھی ہماری مشترکہ عالمی ذمہ داریوں میں شامل ہے، قومی سطح پر حکومت پاکستان نے ہمیشہ اپنے محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے متاثرین اور اس سے نبرد آزما قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ پاکستان میں سرکاری سطح پر شہداء، ان کے لواحقین اور متاثرین کے لئے ایک مربوط معاونتی نظام موجود ہے، تمام متاثرین کو بآسانی علاج و بحالی اور شہری سہولیات کی فوری رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دن میں عالمی، قومی، اجتماعی اور انفرادی سطح پر تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مثبت انسانی اقدار اور بین الاقومی قوانین کی بالادستی کو عملی طور پر تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی، تخریب کاری اور منفی رحجانات کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں۔

اشتہار