رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سرحد پار دراندازی کسی صورت برداشت نہیں، پی ایم اے کاکول پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جنرل سید عامر رضا کا خطاب

سرحد پار دراندازی کسی صورت برداشت نہیں، پی ایم اے کاکول پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جنرل سید عامر رضا کا خطاب

اسلام آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔

وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری اب نئے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے کندھوں پر ہے۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ دیانتداری اور جرات کے ساتھ پیشہ ورانہ چیلنجز کا سامنا کریں۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ خواتین کیڈٹس کی شرکت فخر کا باعث ہے اور افواجِ پاکستان نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔ انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہییں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کا دیرینہ تنازع بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔

پریڈ میں شریک کورسز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہونے والی پریڈ میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کی۔ ان میں بنگلا دیش، عراق، مالدیپ، فلسطین، قطر، سری لنکا، تاجکستان اور یمن کے کیڈٹس شامل تھے۔

جنرل سید عامر رضا نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

154ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد جنید جبار کو اعزازی شمشیر، جبکہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر سید حسن عباس کو صدارتی گولڈ میڈل دیا گیا۔

اسی کورس کے بنگلا دیش کے سینئر انڈر آفیسر ریاض محمود خان کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈ میڈل اور کمپنی اسپورٹس سارجنٹ محمد عبداللہ کو مارکس مین میڈل دیا گیا۔

39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر علی احمد مصطفیٰ کو چیف آف آرمی اسٹاف کین (اعزازی چھڑی) دی گئی۔ 73ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد حمزہ فیاض اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس جونیئر انڈر آفیسر مریم طارق کو کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا۔

اشتہار