رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

بلوچستان اسمبلی اجلاس، وزیراعلیٰ کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

بلوچستان اسمبلی اجلاس، وزیراعلیٰ کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چند روز قبل مستونگ میں باغات کاٹنے کے حوالے سے بیان دیا تھا، وزیراعلیٰ اپنے بیان کے حوالے سے وضاحت دیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں، سکیورٹی فورسز گرے ایریا میں آپریٹ کرتی ہیں، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا گیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی رہنما سیاسی سکورنگ کے لیے میرے بیان کو استعمال کرتے ہیں، کب کمانڈر 12 کور نے کہا کہ آپ بندوق اٹھا لیں؟ اگر پرائیویٹ پراپرٹی سے کوئی فائرنگ ہو رہی ہے تو اسے میں کیا سمجھوں؟

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست زمیندار سے دہشت گردوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، میں کیسے مانوں کہ آپ کے باغات میں دہشت گرد موجود ہوں اور آپ کو معلوم نہ ہو؟ مسلسل پرائیویٹ پراپرٹیز سکیورٹی فورسز اور حکومتی نمائندوں کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈویژنز کے ڈویژنز خالی ہوئے ہیں، کیا بلوچستان میں ایک گاؤں بھی خالی ہوا ہے؟ اپوزیشن لیڈر بتائیں، قلات کے قریب پہاڑی علاقہ دہشت گردوں سے خالی ہوا ہے؟

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک ہزار لوگوں کو جگہ خالی کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں، ان لوگوں کو ریاست سہولیات فراہم کرے گی، میں شہداء کے لواحقین کو کیا جواب دوں؟

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جب بھی دہشت گردی پر بات ہوتی ہے، کسی رکن نے کنسٹرکٹیو آپشن دیا ہے؟ میں سب کو ساتھ لے کر چلنے والا بندہ ہوں، بلوچستان حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، ریاست کے پاس دوسرا آپشن دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہے۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ جب بھی ان کی پرائیویٹ پراپرٹی استعمال ہوگی تو اسے خالی کرنا پڑے گا، بلوچستان کے لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی پراپرٹی دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

اشتہار