رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

قومی اسمبلی: تین نئے بل کمیٹیوں کے سپرد، تین ترمیمی بل منظور، اجلاس جمعرات تک ملتوی

قومی اسمبلی: تین نئے بل کمیٹیوں کے سپرد، تین ترمیمی بل منظور، اجلاس جمعرات تک ملتوی
فائل فوٹو: پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قانون سازی کے دوران تین نئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے گئے، جبکہ تین ترمیمی بل منظور کر لیے گئے۔ اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔

بلال اظہر کیانی نے کمپنیات ترمیمی بل پیش کیا، جبکہ عقیل ملک نے صنعتی تعلقات ترمیمی بل اور امیگریشن ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے۔ تینوں بل مزید غور اور جائزے کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے گئے۔

اجلاس میں محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد تحفظ و برآمدی کنٹرول ترمیمی بل، متروکہ املاک انتظام و انصرام ترمیمی بل اور مراکز فضیلت ترمیمی بل بھی منظور کر لیے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کا خطاب

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک صوبے کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا اور حق رائے دہی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چھ، سات یا آٹھ ارکان قومی اسمبلی لاپتا ہیں اور سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کہاں ہیں اور آیا وہ زندہ ہیں۔

اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکلے، لیکن ابھی تک ایک گولی نہیں چلی۔ بعد ازاں اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔

اشتہار