رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
فائل فوٹو: برطانوی رائل نیوی کا جنگی جہاز — تصویر: بشکریہ naval-technology.com

تہران: ایران نے برطانیہ کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کو دشمن گروپ قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایم آئی سکس کو دشمن گروپ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں معاونت اور ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں برطانیہ کے خلاف یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے جولائی میں ایرانی پاسداران انقلاب فورس کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

اشتہار