انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 17 رکنی وفد پولیس سکیورٹی میں برطانوی ہائی کمیشن کے عشائیے میں شریک

اسلام آباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پولیس اسکواڈ کی سکیورٹی میں ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق 17 رکنی وفد میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل تھے، جو شام 5 بج کر 3 منٹ پر اسلام آباد کے سرینا ہوٹل سے روانہ ہوئے۔
وفد کو پولیس اسکواڈ کی سکیورٹی میں دو گاڑیوں کے ذریعے برطانوی ہائی کمیشن پہنچایا گیا۔ ٹیم کی نقل و حرکت کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
اشتہار











