رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ
فائل فوٹو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر: بشکریہ reuters.com

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ایک یا دو جوہری تنصیبات ابھی امریکی کارروائی کی زد میں ہیں، اور ضرورت پڑنے پر انہیں صرف 10 منٹ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم واشنگٹن اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔

ایران کے طرزِ عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تہران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اس لیے اسے زیادہ قابلِ بھروسا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران واقعی کسی معاہدے پر پہنچتا ہے یا نہیں۔

ایران پر دوبارہ حملوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے اسے بے وقوفانہ سوال قرار دیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور متعدد جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی ابھی باقی ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو امریکی فوج انتہائی مختصر وقت میں انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اشتہار