رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

بلال یاسین کا راولپنڈی میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے اور چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا دورہ

بلال یاسین کا راولپنڈی میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے اور چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا دورہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین راولپنڈی میں چھان ڈیم کا جائزہ لے رہے ہیں

بلال یاسین نے کہا کہ متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے شہری اپنے گھروں کے مالک بن رہے ہیں اور یہ پروگرام عوام کو باعزت رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 520 گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ

صوبائی وزیر نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا بھی دورہ کیا اور فلٹریشن پلانٹ کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تحفہ ہے۔ تکمیل سے راولپنڈی کے متعدد علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

بلال یاسین کے مطابق چہان ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اگلے سال مکمل ہو جائے گا، جس سے ڈھائی لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اشتہار