جاپان کے جزیرے ہونشو میں 5.8 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر کےمطابق زلزلےکا مرکز زمین میں 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا،جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے، جبکہ بعض علاقوں میں ٹرین سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے
موضوعات:متفرق
اشتہار











