جھنگ ڈیزرٹ ریلی: خالد حمید کو پنالٹی، نادر مگسی پہلے ایڈیشن کے فاتح

جھنگ: جھنگ ڈیزرٹ ریلی میں ٹریک سے گاڑی اترنے کا نقصان خالد حمید کو اٹھانا پڑا۔ پری پیئرڈ اے کیٹگری میں فتح حاصل کرنے والے ڈرائیور کو 1 منٹ 30 سیکنڈ کی پنالٹی لگی، جس کے سبب وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔
دوسری پوزیشن پر موجود نادر مگسی پنالٹی ملنے کے باوجود اس ریلی کا پہلا ایڈیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ 18 سیکنڈ کی پنالٹی لگنے کے بعد وہ پہلے نمبر پر آ گئے۔
جیان ہوتھ کو 2 سیکنڈ جبکہ صاحبزادہ سلطان کو 1 منٹ 2 سیکنڈ کی پنالٹی لگی، لیکن ان کی تیسری اور چوتھی پوزیشن پر فرق نہیں آیا۔
اشتہار











