رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

حارث رؤف کو 20 فیصد اور انگلینڈ کو 15 فیصد جرمانہ

حارث رؤف کو 20 فیصد اور انگلینڈ کو 15 فیصد جرمانہ

اسلام آباد: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، انگلینڈ نے مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کرائے تھے۔

حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ تین ملکی سیریز میں اتوار کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے 46ویں اوور میں نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر کھڑے حارث رؤف نے وائیڈ بال کی اپیل کی اور پھر انگلینڈ کے کھلاڑی ول جیکس کے ساتھ بحث کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف نے اپنا بیٹ اٹھایا اور امپائر کی وارننگ کے باوجود بحث جاری رکھی، اور امپائر کو پیچھے کرتے ہوئے ول جیکس کی طرف بڑھے۔

حارث رؤف کو جرمانے کے علاوہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس مجموعی طور پر 5 ہو گئے ہیں۔

اشتہار