رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطاب

دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطاب
فائل فوٹو: رانا ثنا اللہ خان — تصویر: بشکریہ dunyanews.tv

اسلام آباد: وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر ایک پیج پر آنا ہوگا اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک بار پھر قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

منگل کو سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت سب دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوئی تھیں اور ضربِ عضب آپریشن ہوا تھا۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔

اپوزیشن پر تنقید

رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔ ان کا الزام تھا کہ اپوزیشن ملاقات کی جگہ اپنی مرضی سے مقرر کرنا چاہتی ہے اور اسپیکر چیمبر میں ملاقات پر بھی تیار نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی درخواست کی تھی، لیکن اپوزیشن اس پر بھی آمادہ نہیں۔

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر ادارے کے سربراہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود سوشل میڈیا کا شکار ہوئی ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں ساتھ دینے سے انکار کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی والوں سے کہا کہ وہ اپنی حرکتوں پر خود غور کریں، جن میں بیس لاکھ افراد لانے کی باتیں بھی شامل ہیں۔

اشتہار