رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

روبیو: وٹکوف اور زیلنسکی کی ملاقات مثبت رہی، تجاویز روس کے سامنے رکھی جائیں گی

روبیو: وٹکوف اور زیلنسکی کی ملاقات مثبت رہی، تجاویز روس کے سامنے رکھی جائیں گی
فائل فوٹو: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو — تصویر: بشکریہ opb.org

ممبئی: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات مثبت رہی اور وٹکوف اس کے نتائج سے روس کو آگاہ کریں گے۔

زیلنسکی منگل کو وٹکوف سے ملنے ناروے کے دارالحکومت اوسلو گئے تھے۔ یوکرین امریکی فوجی امداد، انٹیلی جنس کے تبادلے اور اسٹار لنک کے فوجی ورژن تک رسائی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد واشنگٹن سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارت کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں روبیو نے کہا کہ بات چیت میں کوئی غیر متوقع بات سامنے نہیں آئی۔ ان کے بقول وٹکوف ان تجاویز کے ساتھ سینٹ پیٹرزبرگ جا کر روسی فریق سے بات کریں گے تاکہ پیش رفت کا امکان دیکھا جا سکے۔ دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ وٹکوف بدھ کو سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات طے ہے۔

روبیو نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ امریکی حکومت نے یوکرینی فوج کے لیے اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس سست کرانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صدر نے اور نہ ہی کسی امریکی ادارے نے اس نظام میں تبدیلی کی درخواست کی، اور حکومت کسی نجی کمپنی کو اس کے فیصلوں کے بارے میں ہدایت نہیں دے سکتی کیونکہ یہ معاملہ نجی تجارتی معاہدے کے تحت ہے۔

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ نظام امریکی حکومت کی ملکیت اور کنٹرول میں ہیں، اس لیے رفتار یا استعمال کی حدود کا فیصلہ امریکی فوج یا صدر کرتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا نے یوکرین کو براہ راست اسلحہ فراہمی بڑی حد تک روک دی ہے، تاہم ’پرل‘ پروگرام کے تحت یورپی ممالک کیف کے لیے امریکی ہتھیار خرید سکتے ہیں۔

اشتہار