رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف

روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف

سرگئی لاوروف نے ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر Znanie سوسائٹی کے زیر اہتمام لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے کبھی یورپ کے ساتھ دیواریں کھڑی نہیں کیں اور نہ خود کو اس سے الگ کیا، بلکہ یہ فیصلہ یورپی یونین نے خود کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یورپ نے یہ سمجھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تعاون روس کیلئے اتنا ضروری تھا کہ ماسکو پابندیاں اٹھوانے کیلئے واپس دوڑے گا، معافی مانگے گا اور کہے گا کہ سب کچھ بھول کر پرانے تعلقات بحال کر دیئے جائیں، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

لاوروف نے کہا کہ روس کو اپنی قومی خودداری پر فخر ہے اور اسے کسی ملک یا گروپ کی خیرسگالی کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے پاس کافی تعداد میں ایسے دوست اور شراکت دار موجود ہیں جو نیک نیتی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کیلئے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یورپی قیادت روس کے ساتھ نیک نیتی کی بنیاد پر تعاون کیلئے تیار نہیں اور اس وقت ایسا کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی، روس اپنی خارجہ اور اقتصادی پالیسی کو ان ممالک کے ساتھ آگے بڑھاتا رہے گا جو مساوی، باہمی فائدے اور احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

گیارہواں ایسٹرن اکنامک فورم یکم سے 4 ستمبر تک ولادی ووستوک میں فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری ہے، رواں سال فورم کا مرکزی موضوع ’’دورِ مشرق، عوام کی فلاح کیلئے ترقی‘‘ ہے۔

موضوعات:
اشتہار