رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت، حیات خان اچکزئی کا جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت، حیات خان اچکزئی کا جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیات خان اچکزئی نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک المناک دن ہے، جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر جمہوری قافلے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی عوامی امنگوں، جمہوری عزم اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی علامت تھی، جبکہ دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کی آواز دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

حیات خان اچکزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت کی بحالی، استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیوں اور مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔ سانحہ کارساز کے شہدا کی لازوال قربانیاں پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات اور مشن پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوری اقدار، عوامی آزادیوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اشتہار