رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ‘شارٹ ٹرم مارچ’ بن گیا، یہ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ‘شارٹ ٹرم مارچ’ بن گیا، یہ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (اعتماد ڈیسک): عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ”شارٹ ٹرم مارچ“ بن چکا ہے جو نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے نہ پختون عوام کے، بلکہ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی ہو رہی ہے اور دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے ہیں؛ پورا صوبہ غیر محفوظ ہے مگر سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک ”کنٹینر باز“ نے یرغمال بنا لیا ہے جو کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہی فورسز کا مذاق اڑاتا اور دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز صوبے کے عوام کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور اس کی پولیس اور عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کے بقول کے پی کے لوگ خود مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں پی ٹی آئی اور نالائق ٹولے سے نجات دلائی جائے، اور عوام کے مسترد کرنے کے بعد اے آئی سے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔

اشتہار