رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

عقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیں

عقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیں
فائل فوٹو: وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے — تصویر: بشکریہ app.com.pk

اسلام آباد: وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کو تیار نہیں تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جمعیت علما اسلام کی طرف سے الزامات آرہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا اور ان کی جماعت نے کہا کہ ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کے لیے کیا گیا۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان بہت زیرک سیاستدان ہیں اور وہ صوبے کی سیکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے تھے۔

عقیل ملک نے کہا کہ مولانا نے امریکا کا نام بھی لیا کہ انہیں لائسنس دے دیا، مولانا امریکا کے ساتھ معدنیات کا لائسنس سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یا کسی ملک کے ساتھ کوئی معدنیات کا لائسنس نہیں ہوا، یہ جھوٹ اور من گھڑت بات ہے۔

انہوں نے مولانا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2024 تک 3 ہزار 262 مائننگ لائسنس دیے گئے، جبکہ 2024 کے بعد اب تک 4 ہزار 917 لائسنس دیے جا چکے ہیں۔ ان کے بقول یہ لائسنس پی ٹی آئی نے دیے، جس کی 13 سال سے حکومت تھی۔

اشتہار