رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

فیصل آباد: چناب کلب کے باہر سے پجارو چوری، تعاقب کرنے والے بزنس مین میاں ریحان قتل

فیصل آباد: چناب کلب کے باہر سے پجارو چوری، تعاقب کرنے والے بزنس مین میاں ریحان قتل
فائل فوٹو: چناب کلب فیصل آباد — تصویر: بشکریہ thechenab.club

جڑانوالہ: فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کے علاقے چناب کلب کے باہر سے پجارو چوری کرکے فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان نے تعاقب کے دوران جڑانوالہ روڈ پر بندو خان کے قریب فائرنگ کرکے جمسا کمپنی کے مالک، معروف بزنس مین میاں ریحان کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق میاں ریحان فیملی تقریب میں شرکت کے لیے چناب کلب آئے تھے، جہاں سے ملزمان ان کی پجارو چوری کرکے فرار ہوگئے۔

تعاقب کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے گردن پر گولی لگنے کے باعث میاں ریحان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کارروائی

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ سی پی او کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اشتہار