رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کے پی کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے: گورنر کنڈی

کے پی کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے: گورنر کنڈی

پشاور (اعتماد ڈیسک): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے۔

صوبے کے عوام کے نام اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری دم تک یہ لڑائی لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن مستقبل چاہتے ہیں اور باقی صوبوں سے بھائی چارے اور تعاون کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جمہوری اقدار پھلیں پھولیں اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچیں۔

گورنر کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور دہشت گردی یا پُرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے عوام سے قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جو بھی امن خراب کرے گا یا قانون اپنے ہاتھ میں لے گا، اس کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

اشتہار