رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
مارکیٹ
KSE-100172,013▲2.32%KMI-30246,398▲2.36%ڈالر276.53روپےیورو309.51روپےپاؤنڈ370.97روپےریال73.74روپےدرہم75.30روپےسونا فی تولہ419,271روپےسونا4,043$/اونسچاندی52.12$/اونسبٹ کوائن78,683$▲1.59%

محمد اورنگزیب کی بینکاک میں برطانوی وزیر کرسٹی میک نیل سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال

محمد اورنگزیب کی بینکاک میں برطانوی وزیر کرسٹی میک نیل سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال

بینکاک: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو برطانیہ کی وزیرِ برائے بین الاقوامی ترقی کرسٹی میک نیل سے ملاقات کی۔

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026ء کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں معاشی اصلاحات، دوطرفہ تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرِ خزانہ نے مالیاتی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس تک پاکستان کی دوبارہ رسائی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے برآمدات پر مبنی نمو، ٹیکس اور ٹیرف اصلاحات، آئی ٹی برآمدات میں اضافے اور فری لانسرز کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرخزانہ نے ریمیٹ کے ذریعے برطانیہ کی معاونت اور ریفارمز فار گروتھ پروگرام کے لیے تعاون کو سراہا، جبکہ برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی جانب سے سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں نجکاری، ہوائی اڈوں کے انتظام کو آئوٹ سورس کرنے اور ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون بالخصوص ایئربس اور رولز رائس کے ساتھ ممکنہ اشتراک پر بھی گفتگو ہوئی۔

شرکا نے شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے، بیٹری سٹوریج، بجلی کے ترسیلی نظام کی پائیداری اور توانائی کی منتقلی کے لیے برطانیہ کی تکنیکی معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا۔

فریقین نے موسمیاتی مالی معاونت تک آسان رسائی اور قابلِ سرمایہ کاری منصوبوں کی تیاری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ نے آفات سے نمٹنے کی تیاری اور برِج اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اشتہار