رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

میکرون دوسروں پر ذمے داری ڈالنے کے بجائے فرانسیسی عوام کی آواز سنیں: عباس عراقچی

میکرون دوسروں پر ذمے داری ڈالنے کے بجائے فرانسیسی عوام کی آواز سنیں: عباس عراقچی
فائل فوٹو: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی — تصویر: بشکریہ reuters.com

تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے فرانس میں مظاہروں کی وجہ امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی بلند قیمتوں کو قرار دیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی، میکرون نے امریکی جرائم کا خیر مقدم کر کے موجودہ صورتحال کی بنیاد رکھی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب خود کو بچانے اور دوسروں پر ذمے داری ڈالنے کی کوشش بے سود ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق فرانسیسی عوام بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن میں اجتماع کی آزادی کی ضمانت بھی شامل ہے۔ انہوں نے صدر میکرون پر زور دیا کہ وہ فرانس کے مستقبل کے حوالے سے عوام کی آواز سنیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میکرون نے مظاہروں کی وجہ امریکا ایران جنگ کے سبب ایندھن کی بلند قیمتوں کو قرار دیا تھا۔

اشتہار