رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی

نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ نمازیوں کو مسجد جیسے مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے، معصوم جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ئورسز کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور شہداء کا لہو دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قومی عزم کو مزید جلا بخشتا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔

وفاقی وزیر نے سوگوار خاندانوں سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

موضوعات:
اشتہار