وزارت اطلاعات نے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستان سے ایران پر کارروائی کا دعویٰ کیا گیا، جو سراسر بے بنیاد ہے۔
وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے جھوٹے دعوے پھیلانا غلط فہمیوں اور انتشار کو ہوا دینے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں۔ ان بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے کر اسی انداز میں ان سے نمٹنا چاہیے۔
اشتہار











