رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پیشکش

لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پیشکش

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو پیشکش کی ہے کہ وہ لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرے تو حکومت اس کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور قانون اپنا راستہ لے گا۔

اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے اسپیکر چیمبر میں پی ٹی آئی سے 2 دن بات چیت کی اور توقع تھی کہ اس کے بعد دھرنوں کی سیاست کو خیرباد کہا جائے گا، مگر پی ٹی آئی وفد نے طے شدہ امور میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ ان کے بقول پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ بات چیت کسی طرح کامیاب نہ ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا پہلا نشانہ ملکی معیشت بنتی ہے۔ ڈھائی برسوں میں ٹیم ورک سے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا گیا، ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات بڑھیں اور دنیا پاکستان کی تعریف پر مجبور ہوئی، لیکن اب ترقی کے پہیے کو جان بوجھ کر جام کیا جا رہا ہے۔

انڈرپاس منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ سڑکیں، انڈرپاس اور پل عوام کی سفری سہولت کے لیے بنائے جاتے ہیں اور انشاءاللہ ایک دن یہ شاہراہ کشمیر اور سری نگر تک پہنچے گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ قوم چاہتی ہے پاکستان محنت، امانت اور دیانت کے ساتھ آگے بڑھے۔

اشتہار