رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

پانی کے تحفظ کے لیے 10 سال میں 18 ارب ڈالر کا منصوبہ، ذخائر کی صلاحیت بڑھانے کی تجویز

پانی کے تحفظ کے لیے 10 سال میں 18 ارب ڈالر کا منصوبہ، ذخائر کی صلاحیت بڑھانے کی تجویز
فائل فوٹو: تربیلا ڈیم — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

لاہور: پاکستان نے آئندہ 10 سال کے دوران آبی ذخائر، آبپاشی کے نظام اور سیلاب سے تحفظ کے منصوبوں پر 18 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کا مقصد پانی کے بہتر استعمال، زرعی ضروریات کے لیے دستیابی میں اضافہ اور پانی کی قلت پر قابو پانا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ میں “اڑان پاکستان” کے تحت قومی آبی تحفظ کا لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔

اہداف اور منصوبے

رپورٹ کے مطابق 2029ء تک پانی کے استعمال کی کارکردگی 40 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کرنے، جبکہ کھیتوں تک پانی کی دستیابی 5 کروڑ 83 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھا کر 7 کروڑ 90 لاکھ ایکڑ فٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجودہ ایک کروڑ 53 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ سے بڑھا کر 2 کروڑ 35 لاکھ 40 ہزار ایکڑ فٹ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس مقصد کے لیے نئے آبی ذخائر، ڈیموں، نہروں کی بہتری اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ مجوزہ منصوبوں میں اخورِ آف چینل اسٹوریج ڈیم، شیوک ڈیم اور اسکردو ڈیم شامل ہیں۔

پانی کے تحفظ کی تجاویز

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں میٹھے پانی کے مجموعی استعمال کا تقریباً 95 فیصد زراعت میں ہوتا ہے، جبکہ آبپاشی کے نظام میں پانی کے استعمال کی کارکردگی تقریباً 40 فیصد ہے۔ پانی بچانے کے لیے ڈرپ اور اسپرنکلر آبپاشی کے فروغ، زیرِ زمین پانی کے استعمال کی نگرانی اور فصلوں کی کاشت کے طریقوں میں بہتری کی تجاویز دی گئی ہیں۔

شہری گندے پانی کا کم از کم 25 فیصد دوبارہ قابلِ استعمال بنانے، سیلاب کی پیشگی اطلاع کے نظام کو بہتر بنانے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان اہداف کے حصول کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور اصلاحات پر عمل درآمد ضروری ہوگا۔

موضوعات:
اشتہار