رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان میں 100 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے: احسن اقبال

پاکستان میں 100 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہوگا اور آئندہ دس سال میں ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تاہم اس کے لیے جامع منصوبہ بندی، مؤثر پالیسیوں اور مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں تبدیلیوں نے ملک کی معاشی منصوبہ بندی کو متاثر کیا ہے۔ معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھا جائے اور سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

مربوط لاجسٹکس نظام ناگزیر

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ایک مربوط ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نظام ناگزیر ہے۔ سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور فضائی شعبے کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کیے بغیر برآمدات میں مطلوبہ اضافہ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ لاجسٹکس کے نظام میں تاخیر سے برآمدات کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت متاثر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نقل و حمل اور سامان کی ترسیل کے نظام کو مؤثر بنانا ضروری ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈیوں تک کم وقت اور کم لاگت میں پہنچ سکیں۔

وفاقی وزیر نے اس عزم پر زور دیا کہ برآمدات میں اضافے، پالیسیوں کے تسلسل اور سیاسی استحکام کے ذریعے پاکستان اپنی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اشتہار