پشاور پبلک لائبریری اب رات 12 بجے تک کھلی رہے گی، تین شفٹوں میں سہولت

پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر سید عامر عبداللہ کی ہدایت پر شہریوں کی مطالعاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت پشاور پبلک لائبریری اب تین شفٹوں میں رات 12 بجے تک کھلی رہے گی۔
اس وقت صوبے میں کل 16 پبلک لائبریریز قائم ہیں۔ پشاور پبلک لائبریری کے اوقات کار بڑھانے کے پائلٹ منصوبے کے طور پر کامیابی کے بعد اسے صوبے کی دیگر پبلک لائبریریز تک توسیع دی جائے گی۔
اس اقدام سے طلبہ اور شہریوں کو رات گئے تک لائبریری میں مطالعے کی سہولت میسر آئے گی۔
ڈائریکٹر آرکائیوز و لائبریریز خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اشتہار











