رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور پنجاب کے تمام محکموں سے کرپشن کا خاتمہ ان کا مشن ہے جبکہ صرف محکمہ خوراک میں 48 افسران اور اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 6 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا جبکہ 14 فوڈ کنٹرولرز کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کو گرفتار کیا گیا، جبکہ چیچہ وطنی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اوور چارجنگ کا ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکی ہے اور اس کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے مریم نواز کے ساتھ ہیں اور پنجاب میں کرپشن کے خلاف کارروائی کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل درآمد کروایا ہے اور انہوں نے کبھی تنقید یا منفی پروپیگنڈے کی پرواہ نہیں کی۔ جھوٹے پروپیگنڈے اور ذاتی تنقید نے مریم نواز کو کمزور نہیں بلکہ چٹان کی طرح مزید مضبوط کیا ہے۔

اشتہار