رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا کنڈی: وفاق کے ساتھ چلیں گے، گندم کی گمشدگی پر انکوائری شروع

گورنر خیبر پختونخوا کنڈی: وفاق کے ساتھ چلیں گے، گندم کی گمشدگی پر انکوائری شروع
فائل فوٹو: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — تصویر: بشکریہ app.com.pk

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے اور سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے۔ ان کے مطابق اب اختلافات نہیں ہوں گے اور ایک یونٹ کے طور پر کام کیا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کو صاف ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا گیا ہے اور صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا گیا ہے۔

گندم اور ترقیاتی منصوبے

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے کہ جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی۔ ان کے مطابق حقائق سامنے لائے جائیں گے اور رپورٹ جلد جاری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی منصوبے ہوں گے۔ یہاں ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے۔ جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کیا جائے گا اور کسی کو پیسے کھانے نہیں دیں گے۔

ٹریفک، بجلی اور گیس

گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر میٹنگ بلائی گئی ہے اور ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا۔ ٹریفک قوانین بننے جا رہے ہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائے گی اور باقاعدہ کیمروں کی مدد سے نظام بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کے ساتھ بیٹھوں گا۔ بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے۔ ان کے بقول وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کر رہا ہے، لوڈشیڈنگ اور گیس بند کر رہا ہے۔ بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔

اشتہار