رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

گورنر سندھ کا اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے عہدیداران پر فلاحی خدمات اور قومی ترقی میں کردار پر زور

گورنر سندھ کا اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے عہدیداران پر فلاحی خدمات اور قومی ترقی میں کردار پر زور

کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پر زور دیا ہے کہ وہ دیانت داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ قومی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کریں۔

گورنر سندھ میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں

ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب میں انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایسوسی ایشن کئی دہائیوں سے اپنے بزرگوں کے فلاحی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے، اور تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے شعبوں میں اس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے وقت قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھیوں اور میمن برادری کے اکابرین نے تحریکِ پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانا چاہیے۔

سرمایہ کاری اور نوجوانوں پر زور

سید محمد نہال ہاشمی نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کرے گا تو عوام اور کاروباری طبقہ بھی ترقی کرے گا، کیونکہ ملک اور شہر کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کاروباری ادارے اور فلاحی تنظیمیں باہمی تعاون سے تعلیم، صحت، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور کاروباری جدت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم امکانات فراہم کرتا ہے۔ نوجوانوں کی قومی معاملات اور سیاست میں مثبت شرکت بھی ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی راشد نصراللہ نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ گورنر سندھ نے ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی مسعود پاریکھ اور دیگر اراکین کی خدمات کو سراہا۔

موضوعات:
اشتہار