رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے

حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے

رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے حوثی ترجمان کے دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، اس لیے حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں فی الحال حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

حوثیوں کے حملوں کے دعوے سے کچھ دیر قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمن کے حوثیوں کو قابو کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب یمن اور انصار اللہ کو قابو نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کے حملوں سے محفوظ رہ سکے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب جتنا زیادہ حملہ کرے گا، اسے اتنے ہی زیادہ اور سخت جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان میں آرامکو کی ایک تنصیب پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

موضوعات:
اشتہار