رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

میں بانی پی ٹی آئی کا ہسپتال میں طبی معائنہ، صحت مند قرار، اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

میں بانی پی ٹی آئی کا ہسپتال میں طبی معائنہ، صحت مند قرار، اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کا ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا، طبی معائنے کے مطابق بانی پی ٹی آئی صحت مند پائے گئے، تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026ء کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا، ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ یہ تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست 2026ء کی صبح تقریباً 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کرایا گیا جس میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے سکیورٹی کی جو صورتحال شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی، اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت مند پائے گئے۔ ان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

اشتہار