رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

شیخوپورہ میں یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹس کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح

شیخوپورہ میں یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹس کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ڈیجیٹل پنجاب، شفاف پنجاب ویژن کے تحت محکمہ بلدیات اور نادرا کے اشتراک سے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں یونین کونسل بائیو میٹرک سسٹم کا فیتہ کاٹ کر افتتاح

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے شیخوپورہ شہر کے دورے میں یونین کونسلز میں پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹس کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

کمپنی باغ میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ، ڈی جی نادرا، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور، اے ڈی سی میونسپل سروسز اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نئے سی آر ایم ایس بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز سے جعلی اندراج اور بوگس سرٹیفکیٹس کا خاتمہ ہو سکے گا۔

ذیشان رفیق نے بائیو میٹرک سسٹم کے اجرا پر محکمہ بلدیات اور نادرا کی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شہریوں کو گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کی قائل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ویژن کے تحت اب ہر سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے ڈیٹا بیس سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ممکن ہو سکے گا۔ ان کے مطابق نئے سسٹم سے نظام میں 100 فیصد شفافیت آئے گی۔

اشتہار