رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

بلی جین کنگ کپ: ٹینس فیڈریشن اور موون پک ہوٹل میں معاہدہ، نڈال کی شرٹ نیلام ہوگی

بلی جین کنگ کپ: ٹینس فیڈریشن اور موون پک ہوٹل میں معاہدہ، نڈال کی شرٹ نیلام ہوگی

اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن اور موون پک ہوٹل اسلام آباد کے درمیان پاکستان میں بلی جین کنگ کپ کے انعقاد اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی اور ہوٹل کے جنرل منیجر نکولس ورڈن نے یادداشت پر دستخط کیے۔

کینسر آگاہی کی فنڈ ریزنگ کے لیے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی شرٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹ نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کا ریکٹ اور ہاکی لیجنڈ شہباز سینئر کی ہاکی اسٹک بھی مہم کا حصہ ہوں گی۔ ان اقدامات کا مقصد کھیلوں کے ذریعے فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی

اعصام الحق قریشی نے کہا کہ بلی جین کنگ کپ کا انعقاد ملک کے لیے اہم موقع ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گی، جبکہ ایونٹ کے ڈراز 20 اکتوبر کو ہوں گے۔

ان کے مطابق ورلڈ ٹینس نے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کے لیے موزوں ملک ہے۔

ایونٹ کے موقع پر کینسر سے آگاہی اور فنڈ ریزنگ مہم بھی چلائی جائے گی، جس کا مقصد مستحق افراد کی مدد اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

صدر ٹینس فیڈریشن نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی سیف گیمز سے قبل متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تجربے میں اضافے کے مواقع مل سکیں۔

نکولس ورڈن نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس ترقی کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تعاون جاری رہے گا۔

اشتہار