رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

دانش اسکول کی فارغ التحصیل ڈاکٹر علینہ کی گفتگو، وزیراعظم شہباز شریف آبدیدہ ہو گئے

دانش اسکول کی فارغ التحصیل ڈاکٹر علینہ کی گفتگو، وزیراعظم شہباز شریف آبدیدہ ہو گئے

اسلام آباد: دانش اسکول سے فارغ التحصیل ڈاکٹر علینہ کی گفتگو نے سب کو رلا دیا۔

ڈاکٹر علینہ نے کہا کہ والد کا سایہ سر پر نہ ہونا بڑی محرومی ہے، یتیم کے خواب ادھورے ہی رہ جاتے ہیں، ایک درزی کی بیٹی ڈاکٹر بننے کا خواب کیسے دیکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا: وزیراعظم شہباز شریف، ہمیں ایک دانش اسکول جیسا خاندان اور گھر دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں والد کا کردار وزیراعظم نے ادا کیا ہے۔ ان کے لیے نئی کتابیں، نیا بیگ اور نئے شوز سب خوش کن تھا۔

وزیراعظم ڈاکٹر علینہ کی کہانی سن کر آبدیدہ ہو گئے۔ ڈاکٹر علینہ نے کہا: خاک سے سر کا تاج بنانے کے لیے وزیراعظم آپ کا شکریہ، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر علینہ کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور حوصلہ افزائی کی۔

اشتہار