رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار

انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات پارلیمانی کمیشن برائے صحت کے رکن چارلس ہونورِس نے بتائی، ان کیسز میں اس ہفتے مشرقی جاوا صوبے کے 500 سے زائد طلبہ شامل ہیں۔

صدر پرابوو سوبیانتو نے 2023 میں اربوں ڈالر کا یہ پروگرام شروع کیا تھا تاکہ لاکھوں بچوں کو مفت کھانے فراہم کر کے غذائی کمی کو دور کیا جا سکے، تاہم یہ منصوبہ تنازعات کا شکار رہا ہے، جن میں بڑے پیمانے پر فوڈ پوائزننگ کے واقعات، کرپشن کے الزامات، قیادت میں تبدیلیاں اور مالی پائیداری کے خدشات شامل ہیں۔

چارلس ہونورِس، جو حکومتی اتحاد سے باہر واحد سیاسی جماعت کے رکن ہیں، نے بتایا کہ مشرقی جاوا کے سیدوارجو میں 512 طلبہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے، نگانجک (مشرقی جاوا) میں 49 افراد اور مغربی سُمترا کے آگم علاقے میں 237 افراد متاثر ہوئے۔ ہونورِس نے مقامی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا اور انسٹاگرام پر یہ معلومات پوسٹ کیں۔

قومی غذائیت ایجنسی جو 12.94 ارب ڈالر (48.5 ارب سعودی ریال) کے اس پروگرام کی ذمہ دار ہے، اس نے ہونورِس کے بیان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ ایجنسی نے بدھ کو سیدوارجو کیس سے منسلک کچن کو معطل کر دیا، غیر سرکاری تنظیم نیٹ ورک فار ایجوکیشن واچ کے مطابق مفت کھانے کے منصوبے سے منسلک بڑے پیمانے پر فوڈ پوائزننگ کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں اور 8 اگست تک 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

حکام اکثر فوڈ پوائزننگ کے واقعات کو کھانے کی غلط ذخیرہ اندوزی اور پکائے گئے کھانے کی دیر سے ترسیل سے جوڑتے ہیں، جولائی میں سیفُل مُجانی ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ کے ایک سروے میں پایا گیا کہ صرف ایک تہائی جواب دہندگان اس منصوبے سے مطمئن ہیں، جبکہ فوڈ پوائزننگ کے واقعات کو ایک بڑی تشویش کے طور پر بیان کیا گیا۔

موضوعات:
اشتہار