رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم

وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم

افتخار گیلانی نے کہا عوام کی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹ، ناقص و مضر صحت اشیاء کی فروخت یا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

‎وزیراعظم نے واضح کیا کہ فوڈ اتھارٹی کا وجود صرف فائلوں اور کاغذی کارروائی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا ایکشن اور نتائج فیلڈ میں واضح طور پر نظر آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی فعال اور متحرک فوڈ اتھارٹی چاہیے جو عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کام کرے۔

‎ان خیالات کا اظہار وزیراعظم افتخار گیلانی نے محکمہ خوراک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،‎اجلاس میں وزیراعظم کو ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی نے محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی، موجودہ نظام، چیکنگ کے طریقہ کار، فیلڈ مانیٹرنگ اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

‎وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ، ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی عوام کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

‎انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی کا چیکنگ اور مانیٹرنگ نظام محض رسمی کارروائی نہ بنے بلکہ فیلڈ میں اس کی کارکردگی نمایاں ہونی چاہیے، بازاروں اور تجارتی مراکز میں باقاعدہ معائنوں کا نظام مؤثر بنایا جائے اور خلاف ورزی سامنے آنے کی صورت میں قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔

‎وزیراعظم نے تاہم اس امر پر بھی زور دیا کہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کے مطابق کی جائیں اور کسی تاجر، دکاندار یا کاروباری شخص کے ساتھ بلاجواز زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

‎انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں فوڈ سیفٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تجربات اور فنی معاونت سے استفادہ کیا جائے، فوڈ اتھارٹی کی استعدادِ کار بڑھانے، جدید چیکنگ سہولیات کی فراہمی اور فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

‎وزیراعظم افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور حکومت محفوظ، معیاری اور صحت بخش اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

‎اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید اور سیکرٹری خوراک شاہد ایوب و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اشتہار