رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

پنجاب: سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن

پنجاب: سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن

اس سلسلے میں صرف 2 دن میں پنجاب سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی سی ایم ای بائیک سکیم میں رجسٹریشن ہوئی، جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سی ایم ای بائیک سکیم کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواست جمع ہوگئیں، طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے bikes.punjab.gov.pk پر 4 اکتوبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کیلئے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے طالبعلم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، اپلائی کرنے کیلئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے، سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کیلئے ڈاؤن پیمنٹ معاف کر دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف 3028 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا، جبکہ طلبہ کو ای بائیک کی 2 روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6 ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:
اشتہار