سعودی اسپیس ایجنسی اور جاپانی ایجنسی کے درمیان خلائی تعاون کی یادداشت پر دستخط

ریاض: سعودی اسپیس ایجنسی اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے خلائی سرگرمیوں اور پرامن مقاصد کے لیے بیرونی خلا کے استعمال میں دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔
اس کا مقصد سائنسی، تکنیکی اور صنعتی تعاون کے شعبوں کو وسعت دینا اور خلائی شعبے میں تحقیق و ترقی کی معاونت کرنا ہے۔
یادداشت خلائی علوم، ان کی تسخیر اور اطلاق کے شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں خلائی ٹیکنالوجیز اور سروسز کی ترقی اور دونوں ملکوں کے صنعتی، تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔
تعاون کے شعبوں میں خلائی ماحول کا استعمال، خلا کے مختلف اطلاقات، خلائی نقل و حمل، سائنسی تحقیقات اور خلائی سرگرمیوں سے متعلق ٹیکنالوجیز کی ترقی شامل ہیں۔
موضوعات:سعودی عرب
اشتہار











