رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

فلائی دبئی پرواز: معاون پائلٹ کے کلہاڑی حملے کے بعد زخمی کپتان نے بپتا سنا دی

فلائی دبئی پرواز: معاون پائلٹ کے کلہاڑی حملے کے بعد زخمی کپتان نے بپتا سنا دی
فائل فوٹو: فلائی دبئی کا طیارہ — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

ابوظہبی: دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ پرواز معاون پائلٹ نے کلہاڑی سے حملہ کیا تو انہیں اپنی جان بچنے کا یقین نہیں تھا۔

بھارتی شہری کپتان سمت مچھر نے حملے کے دوران سر پر ہونے والے وار اپنے بازو سے روکنے کی کوشش کی اور مدد کے لیے چیختے رہے۔

رائٹرز کے مطابق کپتان نے ابوظہبی کے ایک اسپتال میں اخبار دی نیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی وار کے بعد انہیں پہلے لگا کہ طیارے کے ڈھانچے میں کوئی سنگین خرابی پیدا ہو گئی ہے، لیکن جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ان پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

کپتان کے مطابق انہوں نے فوراً سیٹ بیلٹ کھولنے کی کوشش کی اور خود کو بچانے کے لیے وار روکتے رہے۔ حملہ آور کے وار ان کے سر کی جانب آ رہے تھے، جبکہ دفاع کے دوران ان کا بازو بھی زخمی ہو گیا۔

انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے نوب تک ہاتھ بڑھایا اور اپنے ساتھیوں کو مدد کے لیے پکارتے رہے۔ اسی دوران وہ بے ہوش ہو گئے۔

واقعہ فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آیا، جو اس وقت سعودی عرب کی فضائی حدود میں تھی۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں طیارہ صرف 30 سیکنڈ میں تقریباً 16 ہزار فٹ نیچے آ گیا۔

بعد ازاں طیارے میں موجود دیگر دو پائلٹس اور عملے نے حملہ آور پر قابو پایا اور جہاز کو سعودی عرب میں بحفاظت اتار لیا۔

اشتہار